بھٹکل:17/ڈسمبر (ایس او نیوز) حکومت ِ ہند کے طبقات ترقی منصوبہ جات آر این ایس مرڈیشور کے زیر اہتمام مفت پیشہ ورانہ مہارت تربیتی کورس منعقد کیا جارہاہے۔ ڈاٹا انٹری، آٹو کیاڈ، موبائیل مرمت، کمپیوٹر ہارڈویر اور نیٹ ورکنگ ، الکٹریشین اینڈ پلمبنگ ، ٹیالی ، لیف آرٹ ورک ، سول پلمبنگ ورک، کول پیپر کرافٹ اور یوگا کی تربیتی دی جائے گی۔
متعلقہ کورسس کی مدت 1سے 3ماہ تک کی ہوگی ، کسی بھی تعلیمی لیاقت ، عمر کے خواہش مندوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ پسماندہ ذات اور پچھڑے طبقات ، اقلیتوں ، خواہش مند بے روزگارلڑکے ، لڑکیوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔ مفت کورسس میں خواہش مند امیدوار آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے دفتر میں 20ڈسمبر 2016کی دوپہر 3بجے حاضر رہیں جہاں انٹرویو کے ذریعے انہیں داخلہ دیا جائے گا۔ زائد جانکاری کے لئے منصوبہ جات افسر اور نائب پرنسپال شری کے مری سوامی 9448235284سے رابطہ کرنے کہا گیا ہے۔